ایران سے اپنے شہریوں کو نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں،آسٹریلیا

14
ایران سے اپنے شہریوں کو نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں،آسٹریلیا

کینبرا۔17جون (اے پی پی):آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو ایران سے نکالنے کی تیاری کر رہا ہے۔

شنہوا کے مطابق دفاعی صنعت کے وزیر پیٹ کونروئے نے منگل کو آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) کو بتایا کہ حکومت ایران میں مقیم اپنے ان شہریوں کے لیے انخلا کا منصوبہ بنا رہی ہے جو مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے باعث وہاں سے نکلنا چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایئر زونز اس وقت بند ہیں ، ہم آسٹریلوی باشندوں کو نکالنے یا ان زونز کے دوبارہ کھلنے پر انہیں کمرشل پروازوں کے ذریعے مدد فراہم کرنے کامنصوبہ تیار کر رہے ہیں۔