33.8 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کی صنعا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت

ایران کی صنعا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت

- Advertisement -

تہران۔29مئی (اے پی پی):ایران نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے ایک بیان میں ان حملوں کو یمن اور مغربی ایشیا کے خطے کے مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت اور دشمنی کی ایک اور علامت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حملوں کا مقصد سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں آنے والے حج کے لیے یمنی عازمین کی منتقلی کو روکنا تھا اور یہ بڑا جرم ہے۔ انہوں نے عالمی برادری خصوصاً بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن سے صورت حال پر فوری اور سنجیدگی سے توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے یمن کے اقتصادی انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات بشمول بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور خوراک کے گوداموں پر مسلسل اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی اور ان حملوں کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی واضح مثالیں قرار دیا۔ ترجمان نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف اسرائیل کے قانون شکنی اور جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے مغربی ایشیا اور دنیا کے تمام ممالک کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری کو اجاگر کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602631

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں