22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتجارتی خبریںایران کے قونصل جنرل کا کوئٹہ چیمبر آف کامرس کا دورہ، بزنس...

ایران کے قونصل جنرل کا کوئٹہ چیمبر آف کامرس کا دورہ، بزنس کمیونٹی سے ملاقات، دوطرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 20 اپریل (اے پی پی):کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس کا دورہ کرکے صدر ایوان محمد ایوب مریانی، سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ سمیت دیگر عہدیداران و ممبران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر بلوچستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانےاور دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے قابلِ عمل اقدامات پر مشاورت ہوئی، ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کویٹہ اور بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو ایرانی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور ہر ممکن سہولت کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں معاشی شراکت داری کو فروغ دینے اور پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافے کے لیے سنجیدہ ہے اور دونوں بردار اسلامی ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ میں کویٹہ چیمبر آف کامرس ایک کلیدی ادا کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس محمد ایوب مریانی، سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ اور دیگر شرکا نے ایرانی قونصل جنرل کی توجہ پاک ایران بارڈر پر پھنسی ہوئی مال بردار گاڑیوں کی فوری کلیئرنس، بارڈر مارکیٹس کے قیام و بحالی، آزاد تجارت کے فروغ کے لیے فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA)، تفتان ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن، اور دیگر تجارتی مسائل کی طرف مبذول کروائی، کویٹہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے امید ظاہر کی کہ کوئٹہ میں ایران کے نئے قونصل جنرل علی رضا الرجائی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاک ایران دوطرفہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ملاقات میں کوئیٹہ کے تاجر برادری نے تجویز دی کہ بارڈر ٹریڈ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے تاجر طبقات کو فائدہ حاصل ہوں، اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل نے تاجر برادری کی تجاویز کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام تاجروں کے تمام نکات ایرانی حکومت تک پہنچائے جائیں گے اور ممکنہ حل نکالنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی بعد ازاں صدر کوئیٹہ چیمبر آف کامرس حاجی محمد ایوب مریانی اور سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ نے ایران کے قونصل جنرل کو یادگاری شیلڈ پیش کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584739

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں