
اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جاری اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرکے زندگیاں بچائیں۔ براہ کرم پرہجوم جگہوں سے گریز کریں (جیسے انڈور) اور اپنے کمروں کو اچھی طرح سے ہوا دار رکھیں ،
ماسک پہنیں اور اپنے ہاتھ کثرت سے دھوئے۔ اگر آپ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن ہیں کسی بھی عمر کے تو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کرائیں۔تاکہ تمام لوگ اس مہلک وائرس سے محفوظ رہیں۔ اگر آپ کی عمر 60 سال سے اوپر ہے تو ، اپنے شناختی کارڈ نمبر کو ایس ایم ایس کے ذریعے 1166 پر بھیجیں اور کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لئے رجسٹر یشن کرائیں۔