اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک4 کھرب 79ارب 23کروڑ 81 لاکھ 92 ہزار روپےکے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 6 کھرب50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ …
ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4 کھرب 79ارب 23کروڑ 81 لاکھ 92 ہزار روپےجاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک4 کھرب 79ارب 23کروڑ 81 لاکھ 92 ہزار روپےکے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 6 کھرب50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئےایک ارب 20کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 10ارب 77 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے18ارب 52کروڑ، این ایچ اے کے لئے 98ارب 82 لاکھ ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے39 ارب 84کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 63 ارب 97کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے2ارب 15کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے6 ارب 46کروڑ 32 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے18 ارب 80 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 10 کروڑ 80 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لئے 24ار ب 68کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے ایک ارب 68کروڑ ،
پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے25کروڑ89لاکھ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے15 کروڑ57 لاکھ ، صحت ڈویژن کے لئے10 ارب 78کروڑ38 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 8ارب71کروڑ ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کے لئے3 کروڑ72 لاکھ، میری ٹائم افیئرڈویژن کے لئے4ارب54 کروڑ 82لاکھ، لااینڈجسٹس ڈویژن کے لئے 79 کروڑ 31لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لئے 11ارب 80کروڑ،
بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 74 کروڑ35 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 3ارب 92کروڑ 92 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے20 کروڑ 54 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے70کروڑ68لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 20کروڑ 8 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے6 ارب98 کروڑ 95 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے22 ارب 48کروڑ، فارن افیئرز ڈویژن 82 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 52 ارب 51کروڑ،
وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے3 ارب 91کروڑ 8لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 23کروڑ 81 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 26 کروڑ33 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 52 کروڑ 80لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 20کروڑ38 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 3 ارب 96کروڑ، کامرس ڈویژن کے لئے 5کروڑ17 لاکھ، کابینہ ڈویژن کےلئے24 ارب 11کروڑ ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے6کروڑ 40لاکھ ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 56کروڑ 62 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔








