پشاور۔ 22 مارچ (اے پی پی):ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور سجاد احمد صاحبزادہ کی زیرصدارت سنگین مقدمات کی تفتیش کے سلسلہ میں پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی صدر سرکل انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل انوسٹی گیشن کے افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران تمام کیسز کا ہر پہلو سے بغور جائزہ لیا گیا اور افسران کو خصوصی ٹاسک دیے گئے کہ وہ تمام کیسز کی کامیابی کے لیے مکمل تفتیش کریں اور کیس فائل کو بہترین انداز میں تیار کریں تاکہ عوام کو انصاف مل سکے۔