ملتان۔ 10 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون خالد انیس کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان سرکل خواجہ حماد الرحمان کی زیر نگرانی چھاپہ مار کاروائی میں انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث اشتہاری ملزم کو منڈی بہاءالدین سے گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت عبدالروف کے نام سے ہوئی ہےجو متعدد شہریوں سے بیرون ملک اسٹڈی ویزے کی آڑ میں لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھا اور شہریوں سے پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا ۔ملزم عبدالروف گزشتہ 3 سالوں سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔