اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے دسمبرمیں 1328ارب روپے کے محصولات وصول کئے ۔ یہ بات وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنےاپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ دسمبرکےلئے مقررکردہ ہدف کا97فیصدحاصل کرلیاگیاہے، جون 2024کے بعدایف بی آرنے پہلی بارزیادہ وصولیاں کی ہیں، جون میں 1190ارب روپے کے محصولات وصول کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آرنے دسمبر2024میں 70ارب روپے ری فنڈجاری کرنے کے باوجودزیادہ وصولیاں کیں، گزشتہ سال دسمبرمیں ری فنڈکی مدمیں 38ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی تھیں۔جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ایف بی آر نے مجموعی طورپر5.625ٹریلین روپے کی وصولیاں کی ہیں جواس مدت کے مجموعی ہدف کا94فیصدہے۔
انہوں نے کہاکہ جی ڈی پی کے تناسب سے سہ ماہی بنیاد پرٹیکسوں کی شرح 10.8فیصدہے جبکہ آئی ایم ایف کاہدف 10.6فیصدمقررکیاگیاتھا،جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کاہدف چارسال کی بلندترین سطح پرہے۔