پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کا 2024 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ، کئی برسوں کے بعد سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈکی گئی

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ نے 2024 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، کئی برسوں کے بعد پہلی مرتبہ سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈکی گئی ۔ اعدادوشمار کے مطابق 2024 کے دوران کے ایس ای 100انڈکس میں مجموعی طورپر 84 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا، اس نمو میں بینکوں کا حصہ 13ہزار 847پوائنٹس، کھاد ساز فیکٹریاں 11ہزار 169 پوائنٹس اور تیل و گیس کی تلاش اور …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ نے 2024 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، کئی برسوں کے بعد پہلی مرتبہ سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈکی گئی ۔

اعدادوشمار کے مطابق 2024 کے دوران کے ایس ای 100انڈکس میں مجموعی طورپر 84 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا، اس نمو میں بینکوں کا حصہ 13ہزار 847پوائنٹس، کھاد ساز فیکٹریاں 11ہزار 169 پوائنٹس اور تیل و گیس کی تلاش اور پیداواری کمپنیوں کا حصہ 10ہزار 112 پوائنٹس رہا، دیگر شعبوں نے انڈکس میں مجموعی طورپر 35ہزار 28 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

انفرادی کمپنیوں میں فوجی فرٹیلائزر کی جانب سے 6ہزار 86 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، ماڑی گیس کے حصص کی قیمت میں 3ہزار 977 پوائنٹس ، یو بی ایل 3ہزار 957 پوائنٹس اور او جی ڈی سی ایل کے حصص میں 2 ہزار 613پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مہنگائی میں کمی ، کیپٹل مارکیٹ میں تیزی ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے نتیجے میں سال کے دوران پالیسی ریٹ پر مجموعی طو ر پر 900 بیسس پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی جبکہ 6 ماہ کے کائی بور ریٹ کی شرح میں 930 بیسس پوائنٹس کی نمایاں کمی دیکھنےمیں آئی۔

مزید خبریں