33.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںایف ڈی اے کے ملازمین کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے، اے...

ایف ڈی اے کے ملازمین کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے، اے ڈی جی

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمیرا اشرف، انقلابی ورکرز یونین کے سیکرٹری میاں منیب ریاض ودیگر سٹاف نے شرکت کی۔ اے ڈی جی نے کہا کہ ایف ڈی اے کے ملازمین کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے ،اس سلسلے میں تمام تر انتظامی و مالی معاونت کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں تاکہ وہ آسودگی کے ساتھ اپنے دفتری فرائض انجام دے سکیں۔

انہوں نے ایمپلائز ویلفیئر فنڈز کی صورت حال کاجائزہ لیا اور کہا کہ ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف، مالی قرضہ جات، تجہیز و تکفین فنڈ اور دیگر مدات میں ویلفیئر گرانٹ میرٹ پر تقسیم کی جائیگی ،اس سلسلے میں موصول ہونیوالی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے اہلیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ شعبے کے افسران سے کہا کہ وہ ویلفیئر گرانٹ سے متعلق ملازمین کی درخواستوں پر تیز رفتار محکمانہ کارروائی کریں، اس سلسلے میں طے شدہ طریقہ کار، قواعد و ضوابط اور شرائط کو مدنظر رکھیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کوئی بھی اہل ملازم ویلفیئر گرانٹ سے محروم نہیں رہنا چاہیئے۔

- Advertisement -

انہوں نے ویلفیئر گرانٹ کی شفاف اور میرٹ پر تقسیم کو یقینی بنانے کی تلقین کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمیرا اشرف نے ملازمین کی طرف سے مختلف گرانٹس کے حصول کیلئے موصول ہونیوالی درخواستوں کی تفصیلات اور دستیاب فنڈز کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ انقلابی ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری میاں منیب ریاض و دیگر عہدیداروں نے ویلفیئر گرانٹ کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کو سراہا اور کہا کہ ادارہ کے یہ فلاحی اقدامات قابل ستائش ہیں جن سے ملازمین کی مدد اور بھرپور حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588906

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں