23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںایل ڈی اے نے تجاوزات کے خاتمے کی خصوصی مہم کا آغاز...

ایل ڈی اے نے تجاوزات کے خاتمے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔16اپریل (اے پی پی):لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنی سکیموں سے تجاوزات کے خاتمے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ۔ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے کا علامہ اقبال ٹائون اور سبزہ زار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا،ایل ڈی اے نے سبزہ زار سکیم کے بعد علامہ اقبال ٹائون میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا شروع کر دیا ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے علامہ اقبال ٹائون اور سبزہ زار سکیم کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے راوی بلاک علامہ اقبال ٹائون اور سبزہ زار میں آپریشن کا جائزہ لیا۔شہریوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہری ازخود تجاوزات، شیڈز اور تھڑوں کا خاتمہ کریں، ایل ڈی اے مرحلہ وار اپنی تمام سکیموں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے گا۔

- Advertisement -

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے علامہ اقبال ٹان کے مختلف بلاکس میں مرحلہ وار تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ آپریشن میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز مجتبی عرفات،ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ،ڈائریکٹر ہائوسنگ تھری، ڈائریکٹر ہائوسنگ فور، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ، انفورسمنٹ سکواڈ، بھاری مشینری اور پولیس نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583031

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں