ایل ڈی اے کا نادہندگان اور غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن،152املاک سربمہر

113
ایل ڈی اے کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی،59املاک سربمہر

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھرپور آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق غیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے152املاک سربمہر کردیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، گارڈ ن ٹائون،فیصل ٹاؤن،خیابان فردوسی، کالج روڑ، کینال روڈ،گلشن راوی،علا مہ اقبال ٹائون، مصطفی ٹان میں کارروائیاں کیں۔کینال روڈ اور گلشن راوی میں40سے زائد املاک سربمہرکی گئیں۔آپریشن چیف ٹائون پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹائون پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔