27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںاین ڈی ایم اے کا دریاؤں میں ممکنہ سیلابی صورتحال میں شدت...

این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں ممکنہ سیلابی صورتحال میں شدت کے حوالے سے الرٹ جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ(این ڈی ایم اے) کے این ای او سی نے دریاؤں میں ممکنہ سیلابی صورتحال میں شدت کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔بڑھتا ہوا بہاؤ اور بھارتی ڈیموں سے آنے والے سیلابی ریلے دریاؤں راوی اور ستلج کے قریبی علاقوں میں سیلابی صورتحا ل پیدا کر سکتے ہیں۔دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس پر موجودہ بہاؤ 4 لاکھ تجاوز کر گیا جو رات 11بجے 6 لاکھ کیوسک تک بھی پہنچ سکتا ہے جو دریائے چناب میں شدید سیلابی صورتحال پیدا کرے گا۔ منگل کو این ڈی ایم اے سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی ڈیم تھین اپنی گنجائش کے مطابق تقریباًبھر چکا ہے جس کے سپل ویزکھلنے کے بعد 77ہزار کیوسک کا اخراج جاری ہے۔بھارتی علاقوں میں جاری با رشوں اور بھارتی ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔دریائے روای کے بالائی علاقوں میں کوٹ نینا کے مقام پر اس وقت بہاؤ ایک لاکھ 90ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیاہے ۔تقریباً 12گھنٹوں میں یہ ریلا کوٹ نینا سے جسرپہنچے گا جس کے باعث جسر کے مقام پر بہاؤ ایک لاکھ80ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ پیر پنجال رینج کے نالوں بشمول بین، بسنتر اور ڈیک میں بھی اونچے درجے کا بہاؤ اور سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ممکنہ بارشوں اور ڈیم سے اخراج کی صورت میں دریائے راوی کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال میں شدت متوقع ہےدریائے ستلج کے بالائی علاقوں میں بھارتی ڈیموں پونگ اور بھاکھڑا سے بھی پانی کا اخراج جاری ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر موجودہ بہاؤ1لاکھ 88ہزار 810کیوسک ہے جو کہ اگلے12گھنٹون میں 2لاکھ 20ہزار کیوسک تک پہنچ کر شدید سیلابی صورتحال پیدا کر سکتا ہے،بڑھتا ہوا بہاؤ اور بھارتی ڈیموں سے آنے والے سیلابی ریلے دریاؤں کے قریبی علاقوں میں سیلابی صورتحا ل پیدا کر سکتے ہیں۔ دریائے چناب کے بالائی علاقوں جموں توی اور منور توی سے بھی اونچے درجے کا بہاؤپاکستان میں داخل ہو رہا ہے۔دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس پر موجودہ بہاؤ 4 لاکھ تجاوز کر گیا جو رات گیارہ بجے 6 لاکھ کیوسک تک بھی پہنچ سکتا ہے جو دریائے چناب میں شدید سیلابی صورتحال پیدا کرے گا۔این ڈی ایم اے کی جانب سے پیشگی الرٹ پر پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے ستلج کے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء کے لئے اقدامات جاری ہیں۔شہری دریاؤں، نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔عوام ٹی وی، ریڈیو، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے جاری کردہ الرٹ اور ہدایات پر عمل کریں۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں