اینٹی نارکاٹکس فورس کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ،42 کلو گرام منشیات برآمد ،4 ملزمان گرفتار

148
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

راولپنڈی۔22جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 4 کاروائیوں میں 42 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان گرفتارکر لئے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے انسداد منشیات آپریشنز کی تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 108 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے۔تربت سے 30 کلوگرام ممنوعہ پاوڈر اور 9 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔

کچلاک بائی پاس کوئٹہ میں ملزم سے 2 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔فیروزپور روڈ لاہور کے قریب دو غیرملکی باشندوں سے 1 کلوگرام ہیروئن اور 15 گرام کوکین برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات مقدمات کر کے تحقیقات کا کر دیا گیا ہے۔