اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ،90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد،6 ملزمان گرفتار

141

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 6 کاروائیوں کے دوران 90 لاکھ روپے مالیت کی 61 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر ملزم سے 14.4 کلو افیون 45.6 کلو چرس برآمد کی گئی، جی ٹی روڈ راولپنڈی میں ملزم سے 700 گرام آئس جبکہ کراچی میں یونیورسٹی کے قریب دو کاروائیوں میں دو ملزمان سے 700 گرام چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح کوئٹہ میں دو مختلف کاروائیوں میں دو ملزمان سے320 گرام چرس، 210 گرام آئس اور 200 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کے تحقیقات کا آغاز کر دیا دیا گیا ہے۔