انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 24 اگست کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا

لندن۔22اگست (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 24 اگست کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ کرسٹل پیلس اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ …

English Premier Football League

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

لندن۔22اگست (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 24 اگست کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ کرسٹل پیلس اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں فلہم اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا،

چوتھا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ایپسوچ ٹاؤن کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ ساؤتھمپٹن اور ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ میریز سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گاچھٹے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور ایورٹن کی ٹیمیں ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ 24 اگست کا ساتواں اور آخری میچ آسٹن ولا اور آرسنل کے درمیان ولا پارک، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔ای پی ایل کے شیڈول کا اعلان 18 جون 2024 کو کیا گیا تھا۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کےلئے کوشاں ہے،یہ ٹیم گزشتہ ایڈیشن کو جیتنے کے بعد انگلش ٹاپ فلائٹ کی تاریخ میں مسلسل چار مرتبہ جیتنے والی پہلی مردوں کی فٹ بال ٹیم بن گئی تھی۔20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ،برائٹن،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں