اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 238 کلو منشیات برآمد

181
ANF ​​operation against drug
ANF

راولپنڈی۔30دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف)نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری 4 کاروائیوں کے دوران 238 کلو منشیات برآمد کر لی ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق شاہراہِ فیصل میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا کیلئے بُک کئے گئے پارسل سے 4.3 کلو آئس برآمد کی گئی، کوسٹل ہائی وے، پسنی کے قریب سے 120 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

اسی طرح روغنی روڈ چمن کے قریب سے 111.6 کلو چرس جبکہ مری روڈ راولپنڈی کے قریب 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔