ایوان صدر کی جامع مسجد سے خطبہ جمعہ براہ راست نشر کرنا ریاست مدینہ کے ماڈل کی جانب ایک اہم قدم ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

165

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ”خطبہ جمعہ“ ایوان صدر کی جامع مسجد سے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خطبہ جمعہ براہ راست نشر کرنا ریاست مدینہ کے ماڈل کی جانب ایک اہم قدم ہے، پی ٹی وی ہر جمعہ کو ”خطبہ جمعہ“ دن ایک بجے براہ راست نشر کرے گا۔