ایچ ای سی اور افغان حکومت نے اعلی تعلیم میں تعاون کے فریم ورک کی تیاری کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے

84
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان اور افغان حکومت نے اعلی تعلیم کے شعبہ میں تعاون سے متعلق فریم ورک کی تیاری کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ بدھ کو ایم او یو پر دستخطوں کی تقریب ایچ ای سی میں منعقد ہوئی۔ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اور افغانستان کی اعلیٰ تعلیم کی وزیر فریدہ مہمند نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ 800 افغان طلبہ خیبر پختون خوا اور وفاقی جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی کیلئے دونوں ممالک مل کر چل سکتے ہیں، ایچ ای سی کی ترقی سے افغانستان کو بھی فائدہ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ایسا ہی تعلیمی ڈھانچہ تیار کرکے دینے کی خواہش رکھتے ہیں، نوجوانوں کو معیاری تعلیم دے کر دونوں ممالک ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔