ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور اے ایف سی کا بٹگرام بازار کا دورہ، گراں فروشوں کو جرمانے

147

بٹگرام۔ 5 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام فیاض احمد نے پشوڑہ بازار کا دورہ کیا۔ انہوں نے جنرل سٹورز اور سبزیوں کی دکانوں کا معائنہ کیا اورگراں فروشی پر کئی دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے۔ قبل ازیں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے اشیاءخوردونوش کے سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بٹگرام بازار کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران مرغ شاپس، سبزی اور جنرل سٹور کی چیکنگ کی گئی اور خلاف ورزی کے مرتکب متعدد دکانداروں کو جرمانے کئے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامہ کے مطابق اشیاءخوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔