ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکا دورہ تھاکوٹ بازار ، گرانفروشوں پر جرمانے

88

بٹگرام۔ 15 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام فیاض احمد نے تھاکوٹ بازار کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بازار میں اشیاء خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔معائنہ کے دوران انہوں نے سبزی، کریانہ، ہوٹل اور دیگر دکانوں پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں معلوم کرنے کے بعد متعدد دکانداروں اور ہوٹل مالکان پر جرمانہ عائد کیا اور ان کو ہدایت کی گئی کہ تمام اشیاءسرکاری نرخنامہ کےمطابق فروخت کی جائیں، صفائی وستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور تجاوزات سے ہر صورت گریز کیا جائے۔