رحیم یار خان،سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے گیمز”کھیلتا پنجاب“ کے ضلع سطح کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

رحیم یار خان۔ 15 نومبر (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ضلعی سپورٹس آفس کی زیر نگرنی پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے گیمز”کھیلتا پنجاب“ کے ضلع سطح کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔اختتامی رنگارنگ تقریب تقسیم انعامات سپورٹس جمنازیم میں منعقد ہوئی جس میں روہی کے مشہور فنکاروں اور خواجہ فرید کالج کے طلباء نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر جبکہ …

رحیم یار خان۔ 15 نومبر (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ضلعی سپورٹس آفس کی زیر نگرنی پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے گیمز”کھیلتا پنجاب“ کے ضلع سطح کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔اختتامی رنگارنگ تقریب تقسیم انعامات سپورٹس جمنازیم میں منعقد ہوئی جس میں روہی کے مشہور فنکاروں اور خواجہ فرید کالج کے طلباء نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر جبکہ صدارت سابق ایم این اے و ممبر ضلعی کوارڈینیشن کمیٹی میاں امتیاز احمد نے کی تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد، پرنسپل خواجہ فرید کالج پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پرنسپل دانش سکول گرلز روبینہ بدر، رانا شیر افگن ایڈووکیٹ سمیت آفیشلز اور شایقین نے شرکت کی۔
سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد نے اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد کے ہمراہ مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں لاکھوں روپے کے کیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں و کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت کامیاب ایونٹ پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے اشفاق احمد نے کہا کہ پنجاب گیمز کے پہلے مرحلے میں ضلع کی سطح پر 6 گیمز اتھلیٹکس (بوائز اینڈگرلز)، بیڈ منٹن (بوائز اینڈ گرلز)، فٹ بال، کبڈی، ہاکی اور کرکٹ ٹیپ بال کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کی چاروں تحصیلوں سے گرلز اینڈ بوائز ٹیموں نے شرکت کی اور فائنل جیتنے والی ٹیمیں ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں ضلع کی نمائندگی کریں گی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔