اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانی حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ حج سے قبل فلائٹ آپریشن 6 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ حج آپریشن خوش اسلوبی سے جاری ہے، عازمین کو تین وقت کا کھانا حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فراہم کیا جا رہا ہے،