- Advertisement -
اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔منگل کو قومی اسمبلی میں محرک مبین عارف نے تحریک پیش کی کہ انہیں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ بل 2025 پیش کرنے کی اجازت دی جائے
انہوں نے بل کے بارے میں بتایا کہ فنڈ میں 25 سے 30 ارب روپے سالانہ فنڈز جمع ہوتے ہیں،اس فنڈ کے بورڈ میں 70 فیصد سرکاری افسران ہیں، ایک رکن مجلس شوریٰ کا شامل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ بل کمیٹی کو بھیجاجائے جس کے بعد محرک نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش، جسے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596451
- Advertisement -