راولپنڈی۔15نومبر (اے پی پی):اے این ایف نے بیرون ملک سے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی کوکین سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے جمعہ کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائیجیرین باشندے کے پیٹ سے 60 کوکین بھرے کیپسولز برآمدکیے ۔برآمدشدہ کیپسولز سے 1 کلو 21 گرام کوکین برآمد ہوئی۔
ترجمان نے بتایاکہ ملزم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا تاھم دوران تفتیش ملزم نے اپنے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولز کا اعتراف کیا۔ملزم کمرشل پرواز سے مسقط سے لاہور پہنچا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان اے این ایف نے کہاکہ حالیہ کارروائی منشیات سمگلنگ کے خلاف اے این ایف کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔اے این ایف ملک سے منشیات کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔