اے این ایف کی کارروائیاں ،33کلو گرام منشیات برآمد ،7ملزمان گرفتار

133
ANF

راولپنڈی ۔23اکتوبر (اے پی پی):اینٹی نار کوٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیوں کے دوران 33 کلو منشیات برآمدکر کے 7 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔اے این ایف ترجمان کے مطابق نیشنل ہائی وے حیدرآباد میں پشاور کے رہائشی ملزم سے 13 کلو چرس برآمدکی گئی۔سٹی بس سٹینڈ سکھر میں گھوٹکی کے رہائشی 2 ملزمان سے 3 کلو چرس برآمدکی گئی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 300 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں ۔کراچی کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر EK-603 کے ذریعے دبئی کے لئے روانہ ہو رہا تھا ، باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 91 آئس بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے ۔

خیبر کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر PK-285 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔حیات آباد میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 6 کلو چرس برآمدکی گئی ۔دورانِ کارروائی خیبر کے رہائشی 2ملزمان گرفتارکیے گئے۔خیبر کے غیر آباد علاقے سے سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلو چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔