بابا گو رونا نک کے 551 ویں جنم دن کی مر کزی تقریب آج جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی

83

لاہور۔29نومبر (اے پی پی):بابا گو رونا نک کے 551 ویں جنم دن کی تقر یبا ت جا ری، بھا رت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یا تریوں نے مذہبی رسو ما ت ادا کیں ۔ سکھ یا تریوں نے چیئر مین متروکہ وقف املا ک بو رڈ ڈ ا کٹر عا مر احمد اور انکی ٹیم کی جا نب جنم دن کے حوالے سے کیے گئے انتظاما ت کی تعر یف کی ۔ بور ڈ تر جمان عا مر ہا شمی کے مطابق چیئرمین بو ر ڈ کی ہدایت پر آنے والے سکھ یا تریوں کو ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہو لیا ت دی جا رہی ہیں اور کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے فیس ما سک سینی ٹائزر کا استعمال اور حکو متی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ۔سکھ یاتریوںکی بہترین مہمان نوازی کے لئے بو رڈ کا سیکیو رٹی و میڈ یکل سمیت دیگر عملہ خدما ت میں پیش پیش ہے ۔ انہوں نے بتاےا کہ جنم دن کی مر کزی تقریب آج بروز پیر جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی جس میں وفا قی وزیر برا ئے مذ ہبی امو ر پیر نور الحق قا دری ، وفا قی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، چیئرمین بو رڈ ڈا کٹر عا مر احمد ، پا کستا ن سکھ گو ردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران و دیگر سیا سی و اقلیتی رہنما شر کت کر یں گے ۔ڈ پٹی کمشنر ننکا نہ راجہ منصور احمد نے تقریبا ت کے حوالے سے بہترےن انتظاما ت کیے ہیں اور گو ردوارہ سمیت شہر کو خوبصورت انداز میں سجا یا گیا ہے۔