بارش اور برفباری کے دوران تمام محکمے ہائی الرٹ رہیں ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

114
Rain and snow forecast

استور۔ 19 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ضلعی انتظامیہ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی، محکمہ تعمیرات سمیت تمام متعلقہ اداروں کو صوبے میں جاری بارشوں اور برف باری کے تناظر میں الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے احتیاطی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کی بروقت بحالی کیلئے مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلی نے محکمہ اطلاعات کو بھی ہدایت کی کہ بارشوں اور برف باری میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کیلئے عوام کو آگاہ رکھیں۔