بارہ کہو کے قریب طلبہ کی سیاحتی کوسٹر اور گرین لائن بس میں تصادم،طلبہ سمیت 21 افراد زخمی

76
مانسہرہ ،حتی میرا کے قریب کوسٹر کو حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ، دو زخمی ہوگئے

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):بارہ کہو کے قریب طلبہ کی سیاحتی کوسٹر اور گرین لائن بس میں تصادم کے نتیجہ میں طلبہ سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔

وفاقی پولیس کےترجمان کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی طلبہ سیاحتی بس وزیر آباد سے مری کیلئے طلبہ کو لے کرر جارہی تھی کہ بارہ کہو میں گرین لائن بس اڈہ کے قریب اسلام آباد اربن ایریا کیلئے روانہ ہونے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 16 طلبہ اور 5 گرین بس کے مسافر زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی وفاقی ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ڈکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔تاہم بعض طلبہ شدید مضروب ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس موقع پر موجود ہے اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔