بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،1315افراد کیخلاف مقدمات درج،368افراد کو گرفتار،7کروڑ 16لاکھ 80ہزار روپے کی ریکوری کی ،ڈپٹی کمشنرڈپٹی کمشنر

156
فیسکو

قصور۔ 25 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے,1315افراد کیخلاف مقدمات درج,368افراد کو گرفتار,7کروڑ 16لاکھ 80ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصورکا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ابتک بجلی چوری کرنیوالے 1315 افراد کیخلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے‘بجلی چوری میں ملوث 368 افراد کو گرفتار جبکہ 18 لاکھ 70 ہزار یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی قیمت 7 کروڑ 16 لاکھ 80 ہزار روپے بنتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے اور بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ بجلی چوری کر کے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف قانونی کاروائی میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون میں واپڈا حکام کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مکمل معاونت حاصل ہے۔

نادہندگان کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ شہری اپنی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے بجلی چوروں کو پکڑنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے بجلی چوروں اور نادہندگان کو انتباہ کیاکہ بجلی چوری کرنے سے گریز کریں اور اپنے بقایاجات ادا کر کے کارروائی سے بچیں۔ اجلاس میں ایس ای لیسکوقصور احمدشہزاد ودیگرضلعی افسران بھی موجودتھے۔