بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی ، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

141

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی ، قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2023 میں 28 ہزار 750 اور 2024 میں 31 ہزار 500 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی ۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری آئندہ 3 سال میں این ٹی ڈی سی کے ذریعے کی جائے گی ، سرمایہ کاری کے بعد قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2023 میں 28 ہزار 750 میگاواٹ اور 2024 میں 31 ہزار 500 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت 20 ہزار 811 میگاواٹ تھی ۔