بجلی کے کمرشل اور صنعتی کنکشن کے تمام درخواست گزاروں کیلئے انکم ٹیکس رجسٹریشن لازمی ہے، ایف بی آر

143

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ بجلی کے کمرشل اور صنعتی کنکشن کے تمام درخواست گزاروں کیلئے انکم ٹیکس رجسٹریشن لازمی ہے۔ پیر کو یہاں جاری بیان میں ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی متعلقہ شق 181اے اے کے تحت کمرشل اور صنعتی کنیکشن کے لئے درخواست جمع کرنے والے تمام درخواست گزاروں کے لئے انکم ٹیکس رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں فیسکو نے تمام سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے جس میں انہیں متعلقہ شق پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔