اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجٹ تقریر کے اختتام پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کو مبارکباد دی۔
جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے جب اپنی بجٹ تقریر ختم کی تو وزیراعظم نے اپنی نشست سے اٹھ کر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار سے مصافحہ کیا اور انہیں متوازی اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔