برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لئے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

140
British High Commissioner to Pakistan Jane Marriott
British High Commissioner to Pakistan Jane Marriott

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ کے لئے دونوں کرکٹ ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ وہ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے پاکستانی ٹیم کے کپتان کی شرٹ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو تحفہ میں دی ۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ خواہش تھی کہ دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ جیتے مگر پاکستان کی فتح سے خوشی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز دلچسپ موڑ پر آ گئی ہے۔