برکس تعاون کا سب سے اہم پلیٹ فارم ہے، چینی وزیر خا رجہ وانگ ای

101

بیجنگ۔26اکتوبر (اے پی پی):چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ 18 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے آج دنیا میں ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کے لئے برکس تعاون کا میکانزم سب سے اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اجلاس کے موقع پر برکس تعاون کی ترقی کی سمت اور بنیادی اصولوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور برکس کو گلوبل ساوتھ میں یکجہتی اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم چینل اور عالمی گورننس اصلاحات کے لئے ایک اہم قوت قرار دیا۔

30 سے زائد ممالک کی برکس میں شمولیت کی شدید خواہش کے پیش نظر صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ مزید ممالک کو مختلف شکلوں میں برکس میں شامل ہونے کے لئے خوش آمدید کہا جائے گا۔ وانگ ای نے کہا کہ 30 سے زائد ممالک کے رہنما برکس رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے کازان میں جمع ہوئے۔ تمام فریقین دوہرے معیار کی مخالفت کرتے ہیں، غزہ میں جلد جنگ بندی اور بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہیں، جس سےگلوبل ساوتھ کے ممالک کی امن و سلامتی، ترقی اور خوشحالی، شفافیت اور انصاف کی خواہش اجاگر ہوتی ہے۔ اور اہم اتفاق رائے حاصل کیے۔