راولپنڈی۔ 3 اگست (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار میں امریکی خصوصی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں فورسز کے دو جوانوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں متاثرہ خاندانوں کے قیمتی نقصانات اور درد کو ہم بھی سمجھتے ہیں ‘ پاکستان کے خاندان بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسی قرب سے گزررہے ہیں ۔آرمی چیف نے قندھار میں ہونے والے اس دہشت گردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔