راولپنڈی ۔ 13 مارچ (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید نے 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دےدی ہے، بریگیڈیئرز سے میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی کےلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس جمعہ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی دینے والوں میں بریگیڈیئر فہیم عامر، بریگیڈیئر راشد محمود، بریگیڈیئر عبدالمعید، بریگیڈیئر شاہد منظور، بریگیڈیئر ارشاد محمود، بریگیڈیئر محمد عاطف منشا، بریگیڈیئر افتخار حسن چوہدری، بریگیڈیئر واجد کامران عزیز، بریگیڈیئر شاہد منظور شامل ہیں۔ بریگیڈیئر محمد رضا اعزاد ، بریگیڈیئر امیر اجمل، بریگیڈیئر جواد احمد قاضی، بریگیڈیئر احسان علی، بریگیڈیئر کامران نذیر، بریگیڈیئر شبیر، بریگیڈیئر عادل رحمانی، بریگیڈیئر محمد اسحاق بلال، بریگیڈیئر محمد شہباز تبسم، بریگیڈیئر ظفر اقبال اور بریگیڈیئر عمران اللہ جبکہ آرمی میڈیکل کور سے منظور شدہ افراد میں بریگیڈیئر محسن محمد قریشی، بریگیڈیئر ظہیر اختر، بریگیڈیئر محمود سلطان، بریگیڈیئر حفیظ الدین ، بریگیڈیئر سلمان سلیم، بریگیڈیئر محمد ظفر علی، بریگیڈیئر سیّد خرم شہزاد، بریگیڈیئر بلال عمیر، بریگیڈیئر عتیق الرحمن، بریگیڈیئر راﺅ علی شان خان اوربریگیڈیئر عبیرا چوہدری شامل ہیں۔