بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل

101
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل

بغداد ۔27ستمبر (اے پی پی):عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گزشتہ روز آگ بھڑک اُٹھی۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی نے عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی آئی این اے کے حوالے سے بتایا کہ آگ ایئرپورٹ پر مسافروں کی روانگی والے ہال میں لگی۔آگ لگنے سے عارضی طور پر پروازوں کی آمدورفت کو معطل کردیا گیا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

عراق کے سرکاری میڈیا نے ملک کے سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آگ کیفے ٹیریا کے کچن میں لگی ،آگ بھجانے والے عملے نے منٹوں میں آگ پر قابو پالیا جس کے بعد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ۔ آتشزدگی سے ایئرپورٹ پرکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔