اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری سے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبول لیڈرشپ کا مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی تربیت اور قومی زبان کو بہتر بنائیں، بلاول بھٹو جلسے سے صحیح طریقے سے خطاب کرنے کیلئے قومی زبان سیکھنے پر توجہ دیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عوامی اجتماعات میں غیرملکی زبان کو فروغ دے رہے ہیں کیونکہ بلاول بھٹو کے بیرون ممالک میں بھاری اثاثے اور مفادات ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ بلاول بھٹو کمزور آئی کیو لیول کی وجہ سے سیاست میں ابھی غیرسنجیدہ ہیں۔ انہوں نے تجویز دی ہے کہ بلاول بھٹو کو عوامی اجتماعات میں خطاب کے دوران سندھی بولنی چاہیے کیونکہ گائوں کے لوگ غیرملکی زبان نہیں سمجھ سکتے۔