بلاول بھٹوزرداری کا سابق رکن قومی اسمبلی سید امیرعلی شاہ جاموٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

153
بلاول بھٹوزرداری

کراچی۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی سید امیرعلی شاہ جاموٹ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سید امیرعلی شاہ جاموٹ کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا،

وہ پارٹی کا اثاثہ تھے،مرحوم کی اپنے حلقے اور پارٹی کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید امیر علی شاہ جاموٹ مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ سید امیرعلی شاہ جاموٹ کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔