کوئٹہ۔ 20 دسمبر (اے پی پی):وادی کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے بالائی علا قے شدید سر دی کی لپیٹ میں ہیں، وادی کو ئٹہ میں کم سے کم منفی 6ڈگری سینٹی گر یڈ تک گر گیا ،سڑکوں اور نالیوں میں کھڑا پانی جم کر برف بن گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت بلوچستان کے ضلع قلات میں منفی 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں صو بے اکثر علا قوں میں موسم خشک اور شمالی علا قوں میں شدید سرد رہے گا، صو بے کے کسی اضلاع میں بارش کا امکان نہیں ہے، وادی کو ئٹہ کچھ دنوں سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، اسی طرح زیارت منفی6،نوکنڈی منفی2سبی4جیونی 6،گوادر10،تربت8،خضدار 2،بارکھان میں کم سے کم چار ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق صو بے کے بالائی علا قوں میں سردی کی لہر برقراررہے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=537769