بلوچستان اسمبلی اجلاس،محکمہ صحت کے حکام ارکان اسمبلی کو صحت عامہ سے متعلق بریفنگ دینگے

83
Balochistan Assembly
Balochistan Assembly

کوئٹہ۔ 11 فروری (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کااجلاس کل بروز بدھ منعقد ہوگا ۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کااجلاس 12فروری بروز بدھ کو 3بجے منعقد ہوگا ،اجلاس میں قائد ایوان قواعدانضباط کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجریہ 1974کے قاعدہ نمبر170(D) کے تحت اسمبلی ہال کو کل ایوان مجلس تشکیل دینے کیلئے قرارداد پیش کرینگے جس کے بعد محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کی جانب سے صحت عامہ سے متعلق معزز اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی جائیگی۔