کوئٹہ۔ 18 نومبر (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کااجلاس کل (منگل کو)ہوگا ۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کااجلاس (کل)منگل 19نومبر کو ہوگا ۔
اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کی 28اکتوبر 2024کی موخرشدہ توجہ دلائو نوٹس کے علاوہ سرکاری کارروائی برائے قانون سازی کے حوالے سے بلوچستان ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کا ترمیمی مسودہ بھی پیش کیاجائے گا۔