بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ون آن ون ملاقات، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے

169

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ون آن ون ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ دونوں رہنما دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ کا خیر مقدم کریں گے۔ اس موقع پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیاجائے گا۔ شفیق جعفرووچ وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے اور اس کے علاوہ وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گئی۔ دونوں رہنما مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب میں بھی موجود ہوں گے اور اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین شفیق جعفرووچ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے