بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد88 لاکھ45 ہزار سے تجاوز کرگئی، ایک لاکھ 30 ہزارسے زائد ہلاکتیں

66

نئی دہلی۔16نومبر (اے پی پی):بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد88 لاکھ45ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیرکوبھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد8845617 ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے41100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید447 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد465929 ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ 8249579 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے۔ ریاست مہاراشٹر کے علاوہ جو دیگر ریاستیں کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثر ہوئی ہیں ان میں تامل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش اور اتر پردیش شامل ہیں۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 130109افراد ہلاک ہوئے ہیں۔