بھارت نے اپنی فورسز کو نہتے کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے سید علی گیلانی

103

سرینگر ۔ 9 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموں خطے کے علاقے کٹھوعہ رسنہ میں آٹھ سالہ بچی آصفہ کی آبرو ریزی اور وحشیانہ قتل میں ملوث ایک پولیس افسر اور دیگر مجرموں کو بچانے کیلئے کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شوپیاں کی آسیہ اور نیلوفر کے مقدمے کی طرح اس معاملے کو بھی ہمیشہ کے لیے دفن کردیا جائے گا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کرائم برانچ نے بھی انکشاف کیا ہے کہ پولیس نے آبرو ریزی کے واقعے کے حوالے سے ثبوت اور شواہد کو مٹادیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔