بھارت نے ورلڈ کپ ناک آئوٹ مقابلوں میں سب سے بڑے ٹوٹل کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

145
World Cup,

ممبئی۔15نومبر (اے پی پی):بھارت نے ورلڈ کپ ناک آئوٹ مقابلوں میں سب سے بڑے ٹوٹل کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ بدھ کو وانکھیڈے سٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنا کر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

اس سے قبل ورلڈ کپ ناک آئوٹ مقابلوں میں سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس تھا جس نے 2015ء ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 393 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم اس فہرست میں 368 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، کینگروز نے 2006ء ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا۔