بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا

146
بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا

سرینگر۔20دسمبر (اے پی پی): غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کو ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ا ن نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے مونجھ مارگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستو ں کی ناکہ بندی کررکھی ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کررکھا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک فوجی آپریشن جاری تھا۔