بہاولنگر ضلع بھر میں الیکشن ڈے پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے فلیگ مارچ کا انعقاد

155
بہاولنگر ضلع بھر میں الیکشن ڈے پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے فلیگ مارچ کا انعقاد

بہاولنگر 6 فروری (اے پی پی):بہاولنگر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او نصیب اللہ کی قیادت میں ضلعی پولیس، رینجرز اور دیگر محکموں کی جانب سے الیکشن 2024 کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے بہاول نگر شہر میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

فلیگ مارچ پولیس لائنز بہاول نگر سے شروع ہوکر ستلج پارک چوک ، رفیق شاہ چوک سے بلدیہ روڈ ، سٹی چوک ، کامرس کالج چوک سے ڈگری کالج روڈ اور حسین آباد چوک سے گزرتا ہوا جیل روڈ سے منچن آباد چوک اور نرسنگ سکول سے ہوتا ہوا ریلوےچوک اور مبارک گیٹ،

سرکلر روڈ سے گزرتا ہوا بہاولی چوک سے ہارون آباد روڈ اور دوبارہ واپس پولیس لائنز بہاول نگر میں اختتام پزیر ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون

،ڈی پی او نصیب اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2024 کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں الیکشن 2024 کے دوران حکومت کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی پابندی کروائی جائے گی۔

امن کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس پوری طرح الرٹ ہے اور ضلع کی پرامن فضا میں کسی کو بھی رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔بعد اذاں ڈپٹی کمشنر ذلفقار احمد بھون اور ڈی پی او نصیب اللہ و دیگر محکموں کے افسران نے تحصیل منچن آباد میں بھی فلیگ مارچ کیا