بی پی ایل، سٹار کرکٹر شعیب ملک 2 فروری کو فورچیون باریشال کو دوبارہ جوائن کریں گے

124
Shoaib Malik
Shoaib Malik

ڈھاکہ۔31جنوری (اے پی پی):پاکستان کے سٹار کرکٹر شعیب ملک دو فروری کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز فورچیون باریشال کو دوبارہ جوائن کریں گے، سٹار کھلاڑی 3 فروری کو کھلنا ٹائیگرز کے خلاف ہونے والے میچ کے لئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ شعیب ملک گزشتہ ہفتے ذاتی وجوہات کی بنا پر بی پی ایل چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئے تھے۔

شعیب ملک نے رواں بی پی ایل میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں تاہم وہ متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں، انہوں نے نمبر6 پر بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے میچ میں 7، دوسرے میں 5 رنز ناٹ آئوٹ اور تیسرے میچ میں 17 رنز ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی، انہوں نے دو میچوں میں ایک ایک اوور بھی کروایا اور تیسرے میچ میں ان کو بائولنگ کا موقع نہیں ملا۔ فورچیون باریشال بی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔